مائرہ قتل کیس 234

مائرہ قتل کیس میں گرفتار ملزم ظاہر جدون کی عبوری درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر مسترد

لاہور( رپورٹنگ آن لائن )سیشن عدالت نے مائرہ قتل کیس میں گرفتار ملزم ظاہر جدون کی عبوری درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کردی ۔ ایڈیشنل سیشن جج سلابت جاوید نے مائرہ قتل کیس میں نامزد ملزم ظاہر جدون کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔

دوران سماعت ظاہر جدون کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ درخواست ضمانت واپس لینا چاہتے ہیں کیونکہ پولیس ملزم کو گرفتار کر چکی ہے لہٰذاعدالت درخواست واپس کرنے کا حکم دے۔عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں