لاہور(رپورٹنگ آن لائن )لالی ووڈ سٹار مائرہ خان 41برس کی ہو گئیں ۔اداکارہ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ سالگرہ منائی ۔ مائرہ خان 21دسمبر1984میں پیدا ہوئی تھیںاور انہوںنے ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔
مائرہ خان نے بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔علاوہ ازیں اداکارہ کومل رضوی کل( منگل) 23دسمبر کو 51 ویں سالگرہ منائیں گی ۔اداکارہ کومل رضوی22دسمبر1974کوپیدا ہوئی تھیں۔









