غلام سرورخان

لیلتہ القدرکی شب پاکستان کا معرض وجودمیں آنا ایک راز ہے، غلام سرور خان

راولپنڈی( ر پورٹنگ آن لائن )وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرورخان نے کہا ہے کہ لیلتہ القدرکی شب پاکستان کا معرض

وجودمیں آنا ایک راز ہے۔پاکستان کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا جس کی تشریح قائداعظم نے کی اورقائدانہ صلاحتیوں کی

مددسے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیرہوا۔یہ بات انھوں نے جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پنجاب آرٹس کونسل

میں پنجاب فلوٹ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔غلام سرورخان نے کہا کہ جدیدپاکستان کی تکمیل پاکستان تحریک انصاف کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب کا خوبصورت فلوٹ پاکستان کی ترجمانی کی۔پنجاب فلوٹ کے افتتاح کے بعد تحریک پاکستان پرمبنی

تصویری نمائش دیکھ کرکہا کہ ان تصاویرکودیکھ کر1947 کا گماں ہوتا ہے۔نمائش میں لگی تصویریں کافی نایاب ہیں۔تحریک پاکستان

میں ہماری ماو ں اوربیٹیوں نے بہت قربانیاں دیں۔وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستان ایک انمول تحفہ ہے جس کی ترقی کے لیے

ہم سب کو مل کرکام کرنا ہے۔پاکستان بنانے کے جومقاصدتھے وہ آج تک حاصل نہیں ہوسکے۔ہم سب کوملک کرپاکستان

کواپنانے کی ضرورت ہے۔تقریب کے اختتام پروفاقی وزیرنے ڈائریکٹروقاراحمد،ناہیدمنظوراوردیگرکا شکریہ اداکیا۔ڈائریکٹروقاراحمد

نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی نے پنجاب فلوٹ تیار کیا جوتحریک پاکستان

پرمبنی ہے۔فلوٹ پرمزاراقبال اورمینارپاکستان،مزارقائدکے ماڈل رکھے گئے ہیں۔اس کے علاوہ1947 میں قیام پاکستان کے

بعدہجرت کودکھایا گیا ہے۔پنجاب فلوٹ میں مشاہیرِ تحریک پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کی تصاویربھی آویزاں

کی گئی ہیں۔پنجاب فلوٹ بنانے کا مقصد مشاہیرِ تحریک پاکستان کوخراج عقیدت پیش کرنا،نوجوان نسل کوقیام پاکستان کے لیے

آباواجدادکی لازوال قربانیوں سے روشناس کرانا اوریہ باورکرانا ہے کہ ہم زندہ دل قوم ہیں اوراللہ تعالی کی دی ہوئی اس نعمت کا

شکراداکرتے ہیں۔پنجاب فلوٹ راولپنڈی شہرکی مرکزی شاہراوں پر13 اور14 اگست کورواں دواں رہے گا اوراس پربجنے

والے ملی نغمے شہریوں کا خون گرماتے رہیں گے۔