بیروت(رپورٹنگ آن لائن)لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت دریائے لیطانی کے جنوبی علاقے میں ہتھیاروں کی موجودگی کو ختم کرنے کا منصوبہ تکمیل کے قریب ہے اور ریاست دوسرے مرحلے کی طرف منتقلی کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے میکانزم کمیٹی کے مذاکراتی وفد کے سربراہ سفیر سائمن کرم سے ملاقات کے دوران کہا کہ پہلے مرحلے کی تکمیل میں صرف چند دن باقی ہیں۔ ریاست اب دوسرے مرحلے یعنی دریائے لیطانی کے شمالی علاقے کی طرف منتقلی کے لیے تیار ہے جو لبنانی فوج کے تیار کردہ منصوبے کے مطابق ہے۔
نواف سلام نے لبنانی فوج کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کر سکے۔









