لاہور( رپورٹنگ آن لائن) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ملک بھرمیں سولرسسٹم سے بجلی کی پیداوارکرنے والی سب سے بڑی کمپنی بن گئی۔دستاویزات کے مطابق کمپنی میں سولرپینلزسے بجلی کی پیداوار1300میگاواٹ تک پہنچ گئی،ایک سال کے دوران لیسکومیں600میگاواٹ بجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہوا۔
لیسکومیں 83ہزارصارفین نے سولرسسٹم سے بجلی کی پیداوارشروع کررکھی ہے۔گھریلو،کمرشل وصنعتی صارفین کے ساتھ ساتھ ٹیوب ویلزبھی سولرسسٹم پرمنتقل کیے گئے ہیں۔
سولرپینلزسے بجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہونے سے لیسکومیں بجلی کی طلب کم ہو گئی۔لیسکوکے سسٹم پراس وقت سرپلس بجلی ہونے سے مشکلات بڑھنے لگی ہیں۔صارفین نے لیسکوکی بجائے سولرسسٹم سے بجلی کااستعمال شروع کررکھاہے۔