ثناء 40

لندن میں مقیم ہوں ،شوبز سے بریک لیا ہوا ہے ‘ ثناء

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ میں نے خود ہی شوبز سے کچھ وقت کے لئے بریک لیا ہوا ہے ، میں ان دنوں لندن میں مقیم ہوں جہاں ذاتی پراجیکٹ شروع کر رکھا ہے ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثناء نے کہا کہ مجھے کراچی سے مختلف پراجیکٹس کے لئے پیشکشیں ہو رہی ہیں لیکن میں لندن میں اپنے بچوں اور اپنے ذاتی پراجیکٹ میں بے حد مصروف ہوں ۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان میرے دل میں بستا ہے اور یہ کیسے ہو سکتا ہے آپ پردیس میں ہوں اور آپ کو اپنے ملک کی یاد نہ آئے ۔ مجھے جب بھی وقت میسر آئے گا میں پاکستان واپس آکر شوبز سر گرمیوں کا حصہ بنوں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں