شاہ محمود قریشی

لداخ سرحد پر چین سے مار پڑنے سے بھارت کی بہت سبکی ہوئی ہے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لداخ سرحد پر چین سے مار پڑنے سے بھارت کی بہت سبکی ہوئی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف ہونے والے او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی اپوزیشن، میڈیا اور ہلاک جوانوں کے لواحقین مودی سرکار سے جواب مانگ رہے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی خفت مٹانے کے لیے فالز فلیگ آپریشن کا جواز ڈھونڈ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش سے بھی بھارت کے تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا کو پیغام جارہا ہے کہ بھارت افغانستان کے حالات بگاڑنے کی کوشش کر سکتا ہے۔