وزیراعظم نجیب میقاتی

لبنان کو اب تک کی سب سے بڑی نقل مکانی کا سامنا ہے، وزیراعظم نجیب میقاتی

بیروت(رپورٹنگ آن لائن)لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ لبنان میں شدید اسرائیلی حملوں کے نتیجہ میں 10 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں جو ملکی آباد ی کے 17 فیصد کے قریب ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد کا تخمینہ بہت زیادہ ہے اور یہ تعداد 10 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے جولبنان کی آبادی کا تقریبا چھٹا حصہ بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب سے بڑی نقل مکانی ہے جو لبنان میں ہو سکتی ہے۔