لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے خلاف دائر درخواستوں پر تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت23اپریل تک ملتوی کر دی ۔جسٹس اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواستوں پر کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت ایس ایس انویسٹیگیشن توقیر احمد اور ڈپٹی کمشنر لاہور عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے پتنگ بازی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف درج مقدمات کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ پولیس کی جانب سے قبضے میں لی گئی پتنگوں اور ڈور کو جلایا جائے گا یا اس کے لیے کوئی اور طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پتنگ اور ڈور کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اپنائے گئے میکنزم پر بھی وضاحت طلب کی گئی۔عدالت نے پتنگ بازی سے ہونے والی اموات اور زخمی افراد کی مکمل رپورٹ بھی طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23اپریل تک ملتوی کر دی۔









