لاہور ہائیکورٹ 64

لاہور ہائیکورٹ کاپرانی گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پرانی گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا،لاہور ہائیکورٹ کی 69 گاڑیاں اور 4 موٹرسائیکلیں نیلامی کے لئے پیش کی جائیں گی ۔

نیلامی 18 جنوری کو صبح 10 بجے لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی،خواہشمند خریداروں کو گاڑیوں کا معائنہ کرنے کی سہولت دی جائے گی جس کے لیے وہ صبح 8:30 سے شام 4 بجے تک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا معائنہ کر سکیں گے۔ نیلامی میں ٹویوٹا کرولا، سوزوکی مہران اور سوزوکی بولان ماڈلز کی گاڑیاں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں