لاہور ہائیکورٹ 50

لاہور ہائیکورٹ،جسٹس چودھری محمد اقبال کی انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ میں انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت جسٹس چودھری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کیس کو جسٹس شکیل احمد کی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں