جعفر بن یار ۔۔۔
لاہور کی اہم ترین شاہرہ فیروز پور روڈ پر غیر قانونی اور ناجائز تعمیرات کے حامل شادی ہالز کی تعداد دن بدن بڑھنے لگی ہے
بااثر شخصیات کی ملکیت میں واقع یہ شادی ہالز ایل ڈی اے سے منظور شدہ ہیں نہ ہی اتھارٹی کے بائی لاز کے تحت ان کی تعمیر ہوئی ہے۔
فیروز پور روڈ پر ارفعہ کریم رندھاوا ٹاور سے کاہنہ نو تک 20 شادی ہالز اور مارکیز قائم ہیں اور سبھی ایل ڈی اے کے ریکارڈ میں غیرقانونی ہیں جبکہ کسی ایک بھی شادی ہال یا مارکی میں پارکنگ کی سہولت بھی نہیں ہے۔ پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے شادی بیاہ یا کسی ایونٹ کے موقع پر مہمانوں کی گاڑیاں میں فیروز پور روڈ یا سروس روڈ پر پارک کی جاتی نہیں۔ جس کے باعث ان شادی ہالز اور مارکیز کے علاقوں میں بدترین ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیروز پور روڈ پر ارفعہ کریم رندھاوا ٹاور سے کاہنہ نو تک جو 20 شادی ہالز اور مارکیز قائم ہیں ان میں سورج میرج ہال، انعم اوپن میرج ہال، گرین لائن میرج ہال، سٹار گیٹ، چنن پیلس، ڈوگر پیلس، باہو اوپن میرج ہال، ایور فائن، احسن اوپن میرج ہال، جے ایس، ملک حسین میرج ہال، ہیون، ایوان اکبری، گل میرج ہال، نور محل،سلک ایونٹ،عمر میرج ہال، قصر امیر اور حسنین میرج ہال شامل ہیں۔
ایل ڈی اے کی ڈائیریکٹر ٹاون پلاننگ سدرہ تبسم کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے حامل کسی بھی شادی ہال یا مارکی کے مالکان کو خوش نہیں جائیگا ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔