رپورٹنگ آن لائن۔۔
ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور رانا انتخاب حسین بدھ کے روز جنرل ہولڈ اپ کے دوران دن بھر خود سٹرکوں پر رہے اور ماتحت ملازمین کے ہمراہ ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ اور Un-registered
گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی میں حصہ لیتے رہے۔

رانا انتخاب حسین نے شہر میں قائم ڈیپارٹمنٹ کے تمام چیک پوائنٹس کا ازخود وزٹ کیا اور ماتحت سٹاف سپورٹ کرتے رہے۔

اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائیریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن سی لاہور رانا انتخاب حسین کا کہنا تھا کہ لاہور میں اب غیر رجسٹرڈ گاڑیاں برداشت نہیں کی جائینگی انہوں نے بتایا کہ ٹھوکر نیاز بیگ پر نیب دفتر کے سامنے ناکے کے دوران انہوں زعم میں مبتلا بعض گاڑی مالکان کو باور کروایا کہ غیر رجسٹرڈ گاڑی رکھنے کی اجازت قانون میں نہیں ہے ہر شخص اپنی گاڑی کو رجسٹرڈ کروانے اور ٹوکن ٹیکس ادا کرنے کا پابند ہے۔








