لاہور ہائی کورٹ 165

لاہور میں کسی بھی کرکٹ میچ کے دوران سڑک بند نہ کرنے کا حکم

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں کسی بھی کرکٹ میچ کے دوران سڑک بند کرنے سے روک دیا۔ ہائیکورٹ میں لوکل میچز کے دوران ٹریفک بلاک کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر ہوم سیکرٹری پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو کسی بھی کرکٹ میچ کے دوران سڑک بند کرنے سے روک دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوچکا ہے، اسموگ کی وجہ سے فضا آلودہ ہے۔ ہوم سیکرٹری نے جواب جمع کرایا کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے متبادل ٹریفک پلان دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں