شوکت یوسفزئی 261

لاہور میں جنگلہ بس بنی لیکن بی آر ٹی عالمی معیار کا منصوبہ ہے، شوکت یوسفزئی

پشاور(رپورٹنگ آن لائن) خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ لاہور میں جنگلہ بس بنائی گئی لیکن بی آر ٹی پشاور جنگلہ بس نہیں یہ عالمی معیار کے پروجیکٹ میں شامل ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بی آر ٹی میں توڑ پھوڑ پر کئی افراد گرفتار ہوچکے ہیں، بی آر ٹی میں 250 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، کچھ لوگ جان بوجھ پر بی آر ٹی میں توڑ پھوڑ کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں جنگلہ بس بنائی گئی لیکن بی آر ٹی پشاور جنگلہ بس نہیں، یہ عالمی معیار کے پروجیکٹ میں شامل ہے، بی آرٹی پشاور غریب عوام کے لیے سفری منصوبہ ہے، اس کا پی سی ون ایک ہی ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ دسمبر تک بی آرٹی کے کمرشل پلازے اور ڈپوز مکمل ہوجائیں گے، کسی سے بھی بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کرائی جائے کوئی اعتراض نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں