بوگس رجسٹریشن

لاہور میں ایک سو سے زائد امپورٹڈ گاڑیوں کی بوگس رجسٹریشن،بہتی گنگا میں سب نے ہاتھ دھوئے۔

میاں تنویرسرور

تفصیلات کے مطابق جوہرٹاون لاہور میں واقع ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن سی لاہور کے ذیلی دفتر میں ایک سو سے زائد قیمتی امپورٹڈ گاڑیاں بوگس طریقے سے رجسٹرڈ کیئے جانے کا بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے مجموعی طورپر دو سو سے زائدگاڑیوں میں سے بعض کے محض چالان جاری کئے گئے ہیں اورانہیں رجسٹریشن نمبر الاٹ کرتے ہوئے نمبر پلیٹیں فراہم کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈیٹا انٹری آپریٹر محمد شہباز، انسپکٹر محمد نوید اور ایم آر اے رانا خوشنود نے مبینہ طورپر ہر گاڑی کے عوض لاکھوں روپے رشوت لیکر انہیں نمبر الاٹ کئے ہیں اور بہت سی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا پراسیس مکمل بھی کیا ہے۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایس او پیز کے مطابق کسی بھی گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے سب سے پہلے ڈیٹا انٹری آپریٹر اس کا ڈیٹا فیڈ کرتا ہے چالان نکالتا ہے گاڑی کو نمبر الاٹ کرتا ہے دوسرے مرحلے میں متعلقہ انسپکٹرگاڑی کے کاغذات کی انسپکشن کرتا ہے ضرورت پڑنے پر گاڑی کی بھی انسپکشن کرتا ہے اور گاڑی کی فیسوں و ٹیکسسز کی ادائیگی کے حوالے سے ویری فکیشن کرتا ہے اور تیسرے مرحلے پر متعلقہ موٹر رجسٹریشن اتھارٹی ڈیٹا انٹری آپریٹر اور انسپکٹر کے فیز پر ہونے والی کارروائی کو بغور پرکھنے کے بعد گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے منظوری دیتا ہے جس کے بعد گاڑی کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوجاتا ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ای او محمد شہباز نے لینڈ کروزر، پراڈو، پرئیس،ایکوا اور اس جیسی دیگر سو سے زائد گاڑیوں کی فیڈنگ کی،چالان نکالے اور انسپکٹر کے فیز کے لیے اپروول ڈال دی۔جہاں انسپکٹر محمد نوید نے بھی بعض گاڑیوں کو بغیر کسی پراسیس کے کئی ماہ روکے رکھا،بعض کو واپس ڈی ای او کے فیز پر سینڈ کردیا اور بعض گاڑیوں کی اپروول دیتے ہوئے ایم آر اے رانا خوشنود کے فیز پر ارسال کردیا اور ایم آراے نے بھی کئی گاڑیوں کی منظوری کو مسترد کرتے ہوئے ڈی ای او کے فیز پر بھیج دیا اور کئی کو ڈس اپروو کرتے ہوئے واپس انسپکٹر کے فیز پر بھیج دیا جبکہ بعض گاڑیوں کی حتمی منظوری بھی دے ڈالی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انسپکٹر محمد نوید نے جن گاڑیوں کی رجسٹریشن کے پراسیس کو واپس ڈی او کے فیز پر ارسال کیا ہے یا ایم آر اے رانا خوشنور نے جن گاڑیوں کی رجسٹریشن کو ریجیکٹ کرتے ہوئے ڈی ای او کے فیز پر ارسال کیا ان میں جعلسازو ں اور جعسازوں کی معاونت کرنے والے اپنے ماتحتوں کے خلاف مقدمات درج کروائے نہ ہی کسی قسم کی مزید کارروائی کی۔ بوگس دستاویزات پر رجسٹرڈ کی جانے والی گاڑیوں میں AJJ 443 ۔۔۔۔۔CAP 6693۔۔۔۔AQB 365۔۔۔ARH 622۔۔۔AMR 459۔۔۔AMN 939۔۔۔APV 893۔۔۔۔APX 875۔۔۔۔LET-17-2193۔۔۔۔APT 410۔۔۔ARD 832۔۔۔۔۔ AMP 585۔۔۔AKW 453۔۔۔۔ANS 818۔۔۔۔۔CAP 1064۔۔۔LEF-15-7937۔۔۔۔۔۔
ARR 185۔۔۔۔ARE 193۔۔۔۔AMR 384۔۔۔AQD 305۔۔۔۔AMT 814۔۔۔۔ANB 328۔۔۔AMU 097۔۔۔APY 376۔۔۔۔AQB 929۔۔۔۔ANV 242۔۔۔۔AMC 405۔۔۔۔۔۔۔۔AQX 067۔۔۔۔ACW 391۔۔۔۔LEB-17-7689۔۔۔۔ANA 746۔۔۔۔۔۔۔LES-20-303۔۔۔۔LES-19-4733۔۔۔۔LES-16-5504۔۔۔LES-19-4828۔۔۔CAS 2787۔۔۔۔LES-19-4730۔۔۔۔ABR 377۔۔۔۔LE-15A-4150۔۔۔LE-15A-4152۔۔۔AMY 203۔۔۔۔AQJ 372۔۔۔۔APG 944۔۔۔RI-14-953۔۔۔۔AQT 644۔۔۔۔ARA 753۔۔۔۔AQV 759۔۔۔۔AQU 908۔۔۔۔ARK 938۔۔۔APT 773۔۔۔۔۔ALU 490۔۔۔ANN 596
اور دیگر گاڑیاں شامل ہیں