زمان خان

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ پوری دنیا دیکھتی ہے،زمان خان

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان سپر لیگ 8 کی فرنچائز لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر زمان خان نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ پوری دنیا دیکھتی ہے۔ایک انٹرویومیں زمان خان نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے مابین میچ ہمیشہ ٹف ہوتا ہے، فینز اس میچ سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔

قلندرز کی جانب سے کھیلنے والے طاہر بیگ نے کہا کہ جب پی ایس ایل نہیں کھیل رہے تھے تب بھی اس میچ کا بے صبری سے انتظار کرتے تھے، ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی میچ کا بہت مزہ آئے گا۔