ڈاکٹر مرادراس 263

لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری سکول 15 ستمبر کو کھولنے کا اعلان

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مرادراس نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری تعلیمی ادارے 15

ستمبر کو کھول دئیے جائیں گے۔ اور تعلیمی اداروں کے کھولنے سے قبل سکولز ایس او پیز تیار کر لئے گئے ہیں جبکہ اس سلسلے میں

انہوں نے نجی سکولز ایسوسی ایشن کو بھی مذاکرات کے لئے طلب کر رکھا ہے۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ انہوں نے سکولوں کے کھلنے کے حوالے سے تیار کئے گئے ایس او پیز تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتبار میں لے

کر تیار کئے ہیں۔ جس کے تحت سکول کھلنے سے ایک ماہ قبل صوبے بھر کے سی ای اوز، ڈی ای اوز، ڈپٹی ای اوز، اے ای اوز سمیت

سکولوں کے ہیڈ اور اساتذہ کو ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے تربیت دی جائے گی، یہ تربیت زونوں کی سطح پر ہوگی،

جس کے لئے ہزاروں ٹرینرز کی تعداد حاصل کرلی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں