لاہور دھماکہ 130

لاہور دھماکہ، بے گناہ جانوں کے نقصان پر پوری قوم سوگوارہے’یونائٹیڈ بزنس گروپ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)ایف پی سی سی آئی میں یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،چیئرمین افتخار علی ملک،صدر زبیرطفیل،سیکریٹری جنرل ظفربختاوری،سابق نائب صدر طارق حلیم،مرکزی ترجمان گلزارفیروز،سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ ،چیئرمین سندھ ریجن خالدتواب اور چیئرمین کینیڈا ریجن نوید بخاری نے لاہور میں نیو انارکلی کے علاقہ پان منڈی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ تشویش ناک ہے، پنجاب حکومت زخمیوں کے فوری بہتر علاج و معالجے کے لئے اقدامات کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیلئے سخت اقدامات کرے۔یو بی جی رہنمائوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے پاک افواج،پاکستان رینجرز اور پولیس نے اپنی جانوں کو قربان کیا لیکن پاکستان دشمن عناصر کو پاکستان کا امن پسند چہرہ کسی طرح نہیں بھاہ رہا، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے تک قوم اور سیکورٹی اداروں کو دہشت گردوں کیخلاف متحد ہوکر لڑنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور دھماکے میں بے گناہ جانوں کے نقصان پر پوری قوم سوگوارہے۔یو بی جی رہنمائوں نے کہا کہ کراچی میں بھی ایک بار پھر اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ سیکیورٹی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال تشویش ناک ہے، غورکرنا ہو گا کہ یہ واقعات دوبارہ کیوں ہو رہے ہیں؟۔انہوں نے مطالبہ کیا کہلاہوردھماکے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں