لاہور بورڈ 65

لاہور بورڈ میں میٹرک، انٹرمیڈیٹ کیلئے سکریسی آفیسرز کیلئے درخواستیں طلب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور تعلیمی بورڈ میں میٹرک انٹرمیڈیٹ کیلئے سکریسی آفیسرز کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئیں ۔

حاضر سروس یا ریٹائرڈ ملازمین و سابقہ سکریسی آفیسرز درخواست دے سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق درخواست فارم بورڈ آف انٹرمیڈیٹ لاہور کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا.

امیدوار لاہور تعلیمی بورڈ کو درخواستیں 15فروری 2025تک جمع کروا سکیں گے،انٹرمیڈیٹ سکریسی برانچ میں کام کرنے والے امیدوار درخواست فارم 8 مارچ تک جمع کروا سکیں گے۔لاہور تعلیمی بورڈ کی برانچ آر اینڈ ڈی میں درخواستیں جمع کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں