لاہور بورڈ 126

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت میٹرک کے طلبا کے عملی امتحان کا آغاز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت میٹرک کے طلبا کے عملی امتحان کا آغاز ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں بچوں کا بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کا پریکٹیکل لیا جارہا ہے۔دوسرے مرحلے میں کیمسٹری اور تیسرے مرحلے میں فزکس کا عملی امتحان ہوگا۔پریکٹیکلز لینے کا سلسلہ 20 جولائی تک جاری رہے گا۔عملی امتحان میں میٹرک سائنس کے ساتھ 72 ہزار بچے شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں