لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی کا حکومتی نوٹی فکیشن معطل کردیا ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔
معزز جج نے استفسار کیا کہ کیا یہ آرٹیکل 25کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ حکومت کا یہ حال ہے کہ اندھا بانٹے ریوڑیاں اور اپنوں کو دے۔ عدالت نے کہا کیا یہ شفاف بڈنگ ہے اس پر تو پہلے اسٹیپ پر شفافیت نہیں رہی۔ کیا یہ سب کچھ سول بیوروکریسی ہی لینے کی حقدار ہے؟ کیا باقی لوگ اس ملک میں کیڑے مکوڑے ہیں۔ یہ آئین کس مرض کی دوا ہے؟









