شہباز اکمل جندران۔۔۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے صوبے کے تین بڑے شہروں لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو 13 کروڑ 26 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ہے۔
یہ جرمانہ گزشتہ مالی سال کے دوران ناقص سروس، مقررہ تعداد سے کم گاڑیاں چلانے،عوامی شکایات اور غیر معیاری سروس پر کیا گیا۔
سب سے زیادہ 10 کروڑ 65لاکھ روپے کاجرمانہ لاہور میٹرو بس سروس کو کیا گیا۔ملتان میٹرو بس سروس کو ایک کروڑ 87 لاکھ روپے جبکہ راولپنڈی میٹرو بس سروس کو 74لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔