لاہور (رپورٹنگ آن لائن) معروف پاکستانی اداکار وپروڈیوسر عدنان صدیقی کا کہنا ہے لاک ڈاون کھلنے کے بعد جب حالات مکمل طور پر ٹھیک ہوں گے تو فلم ریلیز کروں گا۔مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے بتایا کہ فلم دم مستم کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور آج کل اس کی ایڈیٹنگ میں مصروف ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فلم دم مستم میں مداحوں کو مزاح، رومانس، ٹریجڈی اور ہر چیز دیکھنے کو ملے گی۔واضع رہے کہ عدنان صدیقی کی فلم دم مستم کی شوٹنگ لاہور کراچی، سندھ اور کشمیر میں کی گئی اور اس فلم میں ایک گانا ایسا ہے جو چاروں صوبوں میں شوٹ ہوا ہے۔