اشرف بھٹی 14

لانگ مارچ ،دھرنے مسائل کا حل نہیں، حکومت اپوزیشن مذاکرات کریں’ اشرف بھٹی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج اور لانگ مارچ موخر کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کا حل سڑکوں، لانگ مارچ اور دھرنوں میں نہیں بلکہ مذاکرات کی میز پر ہے،حکومت اور اپوزیشن کھلے دل کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کریں اور باہمی مشاورت سے تمام اہم مسائل کا پائیدار حل تلاش کیا جائے۔

اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملکی معیشت مزید سیاسی بے یقینی، لانگ مارچ اور دھرنوں کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ احتجاج سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے کے ساتھ عام شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کو ذاتی و جماعتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مسلسل رابطہ اور بامعنی مذاکرات ہی ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں