لارڈز ٹیسٹ

لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 275رنز ڈھیر ،103رنز خسارے کا سامنا

لندن (ر پورٹنگ آن لائن)لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 275رنز ڈھیر ہوگئی اوراسے 103رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا، مہمان ٹیم نے کھیل کے اختتام پر دووکٹوں کے نقصان پر 62 رنز بنا لئے جس کے بعد مہمان ٹیم کو165 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق لارڈز لندن میں ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 111 رنز دوکھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو روری برنز 59 اور کپتان جو روٹ 42 رنز پر کھیل رہے تھے۔ جو روٹ مجموعی سکور میں کوئی اضافہ کئے بغیر کائل جیمسن کی گیند پر روس ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے 140،کے مجموعی سکور پر ٹیم سائودی نے اولی پاپ کو 22 اور ڈین لارنس اور جیمز بریسی کو صفر پر آئوٹ کرکے انگلینڈ کی مشکلات بڑھا دیں ۔ اس موقع پر روری برنز اور اولی رابنسن کے درمیان 63 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ رابنسن 42 رنز بنا کر ٹم سائودی کے ہاتھوں آئوٹ ہوئے اسی اوور میں ٹم سائودی نے مارک ووڈ کو بھی صفر پر پویلین کی راہ دکھا دی تاہم روری برنز نے ایک طرف سے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور کیریئر کی تیسری سنچری مکمل کر نے میں کامیاب رہے ،

سٹورٹ براڈ نویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 10 رنز بنا کر نیل ویگنر کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ روری برنز آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 132 کی شاندا راننگز کھیلنے کے بعد بی جے واٹلنگ کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے اور اس طرح انگلینڈ کی پوری ٹیم 275 رنز بنا کر آئوٹ پویلین لوٹ گئی اوراسے 103رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹم سائودی نے 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کائل جیمسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز بنا لئے۔ ٹام لیتھم 30 اور نیل ویگنر ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ دونوں وکٹیں اولی رابنسن نے حاصل کیں۔