کراچی (رپورٹنگ آن لائن) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ قیام امن میں بہادر پولیس جوانوں کا اہم کردار ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے گھارو کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کی شہادت میں ملوث عناصر کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پولیس کو جدید اسلحے سمیت حفاظتی سامان مہیا کیا جائے۔









