ا انس حقانی 131

قیادت میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں: طالبان رہنما انس حقانی

کابل (رپورٹنگ آن لائن)افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد حکومت قائم کرنے والے طالبان کے رہنما انس حقانی نے کہا ہے کہ امارت اسلامی کی قیادت میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔افغانستان کے دارالحکومت کابل سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں طالبان رہنما انس حقانی نے کہاکہ امارتِ اسلامی کے خلاف تمام افواہیں پروپیگنڈا ہیں، دشمنوں کا مذموم پروپیگنڈا اس اتحاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

انس حقانی نے کہا کہ امارتِ اسلامی متحدہے، جو اسلامی اور افغان اقدار کا احترام کرتی ہے۔طالبان رہنما نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن، استحکام اور خوش حالی لانے کے لیے متحد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں