عدنان صدیقی 140

قومی ہیروز ہمارافخر ہیں ہماری ذمہ داری ہیں، عدنان صدیقی

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے قومی ہیروز کو حکومت پاکستان کی جانب سے نظر انداز کیے جانیکو منافقانہ رویہ قرار دیا ہے۔عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق پاکستانی سائیکلسٹ محمد عاشق کی ایک نیوز آرٹیکل سے لی گئی پرانی تصویر شیئر کی ہے، جنہوں نے 1960ء اور 1964ء کے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی،

لیکن زندگی کے آخری ایام میں انہیں مالی مشکلات کا سامنا تھا اور رکشہ چلا کر اپنا گزر بسر کرنے پر مجبور تھے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘جب وہ تمغے لائیں تو انہیں ہیروز بنا دینا اور پھر مصائب کی زندگی گزارنے کے لیے چھوڑ دینا منافقت ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ‘چیمپیئنز ہمارا فخر، ہماری ذمہ داری ہیں، ہمارے اسٹارز کا خیال رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں