تربیتی سیشن 134

قومی کرکٹ ٹیم اسکواڈ کے تربیتی سیشن کا پہلا روزبارش کے باعث متاثر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہفتہ کے روز وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث قومی کرکٹ ٹیم سکواڈ کے تربیتی سیشن کا پہلا روز متاثر ہو گیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق ٹریننگ سیشن قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونا تھا تاہم بارش کی وجہ سے قومی سکواڈ اب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور کے انڈور ہال میں ٹریننگ کرے گا۔ترجمان نے کہا کہ سیشن کی وڈیوز اور فوٹوز پی سی بی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نائب کپتان شاداب خان کی میڈیا ٹاک بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں