کپتان بابر اعظم 238

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا اچھے ٹوٹل کے باوجود شکست پر مایوسی کا اظہار

مانچسٹر(ر پورٹنگ آن لائن)قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اچھے ٹوٹل کے باوجود شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے

ہوئے کہا ہے کہ محمد عامر کے فٹ ہونے سے بھی مسائل ہوئے، اگلے میچ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا ہدف

160 سے 165 کا تھا تاہم 195رنز بنالئے، محمد حفیظ نے شاندار اننگز کھیلی لیکن پلان کے مطابق اچھی بولنگ نہیں کرسکے۔

محمدعامر کی انجری کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک اہم بولر ان فٹ ہونے سے بھی مسائل ہوئے، اگلے میچ میں کم بیک

کرنے کی کوشش کریں گے، ایون مورگن اور ڈیوڈ میلان نے بہترین اننگز کھیلی، بولرز نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہوگا، خود بھی

سیکھنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر اعتماد اور پرامید ہوں کہ اگلے میچ میں

کم بیک کیساتھ سیریز برابر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں