وزیر خارجہ 298

قومی مفادات پر تمام سیاسی جماعتوں کا موقف ایک ہے‘ وزیر خارجہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا قومی مفادات کے تحفظ پر تمام سیاسی جماعتوں کا موقف ایک ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو خطوط لکھے جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت پر حزب اختلاف کے رہنماوں سے اظہار تشکر کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں حکومت اور حزب اختلاف نے بالغ نظری کا مظاہرہ کیا جبکہ حزب اختلاف کے مثبت رویے کی تعریف آن فلور آف دی ہاوس بھی کر چکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا قومی مفادات کے تحفظ پر تمام سیاسی جماعتوں کا موقف ایک ہے۔

کشمیر سمیت اہم قومی معاملات پر ہم حزب اختلاف کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حزب اختلاف کی قابل عمل تجاویز کو ہمیشہ اہمیت دیتے رہیں گے اور کشمیر پالیسی پر آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے حزب اختلاف کی مثبت تجاویز کا منتظر ہوں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ 55 سال بعد مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل میں مباحثہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں