مرتضیٰ وہاب 39

قومی معاملات پر سیاست نہ کریں، مسائل کو متحد ہو کر حل کرنا چاہیے، مرتضیٰ وہاب

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ قومی معاملات پر سیاست نہ کریں، مسائل کو متحد ہو کر حل کرنا چاہیے۔مرتضیٰ وہاب نے مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ آج ہم کھلی اور آزاد ریاست میں سانس لے رہے ہیں، کوئی میلی آنکھ سے پاکستان کو نہیں دیکھ سکتا۔

میئر کراچی نے ترقیاتی کاموں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کام کرنے میں تکنیکی عمل ہوتا ہے، عید کے روز بھی ہمارے منصوبے پر کام ہو رہا تھا، ہمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مسائل آئیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ تنقید کرنے کے لیے وجہ نہیں چاہیے، صرف زبان چاہیے، جن کا کام تنقید کرنا ہے وہ تنقید کریں گے، ہم حکومت میں ہیں، ہمارا کام تنقید برداشت کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں