قومی اسمبلی کااجلاس 208

قومی اسمبلی کااجلاس کل ہوگا ، فلسطین اور کشمیر کی صورتحال سمیت مختلف امورپر بحث کا امکان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) قومی اسمبلی کااجلاس کل پیر کی سہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ۔ صدر مملکت نے گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 17 مئی بروز پیر سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ۔

یہ اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 33 واں جبکہ تیسرے پارلیمانی سال کا 11 واں اجلاس ہو گا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ فلسطین اور کشمیر کی صورتحال سمیت مختلف امورپر بحث کا امکان ہے ۔اجلاس میں فلسطینیوں کے حق میں متفقہ قرار داد بھی متوقع ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں