اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث مکمل کر لی گئی، بجٹ پر سات دن بحث ہوئی 232 اراکین نے حصہ لیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کو بتایا کہ حکومت کے 151 اور اپوزیشن کے 81 اراکین نے بحث میں حصہ لیا، مجموعی طور پر اراکین نے 53 گھنٹے 31 منٹ بجٹ پر بحث کی، حکومتی اراکین نے 34 گھنٹے 33 منٹ، اپوزیشن نے 18 گھنٹے 58 منٹ بحث میں حصہ لیا۔
سر دارایاز صادق نے بتایا کہ (ن )لیگ کے 77، پیپلز پارٹی کے 49، ایم کیو ایم کے 20 ارکان نے بجٹ بحث میں حصہ لیا، تحریک انصاف کے 67، سنی اتحاد کونسل کا ایک، جے یو آئی کے دس اراکین نے بحث میں حصہ لیا، اپوزیشن سائیڈ کو طے شدہ وقت سے 8 گھنٹے 18 منٹ زائد وقت دیا گیا۔









