اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن اسمبلی اور سابق و زیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہفتے کے سات روز میں تین دن اجلاس ہونے پر اعتراض اٹھا دیا ۔ جمعہ کو اجالس کے دور ان شاہد خاقان عباسی نے اعتراض اٹھایا کہ ہفتے کے سات روز میں تین دن اجلاس ہونا قابل افسوس ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کیا ایک دن میں دوگھنٹے اجلاس بلانا انصاف ہے ،یہ اجلاس چار گھنٹے کیوں نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سید نوید قمر نے کہاکہ سپیکر صاحب اسمبلی اجلاس کے دورانیے پر مشاورت ہونی چاہئے تھی۔ اسد قیصر نے کہاکہ ٹھیک مشاورت کرلیتے ہیں
