وزیر اعلی پنجاب 202

قانون کی عمل داری کے لئے آخری حد تک جائیں گے، عثمان بزدار

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کسی بھی گینگ یا گروہ کو لاقانونیت یا دہشت پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں، قانون کی عمل داری کے لئے آخری حد تک جائیں گے،

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی جانب سے یہ بیان سی ٹی ڈی کے ہاتھوں سرغنہ لادی گینگ کی ہلاکت کے بعد جاری کیا گیا، عثمان بزدار نے کہا کہ سفاک قاتل کوجہنم واصل کرنے والےافسرواہلکار قوم کے ہیرو ہیں، قوم کو سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں پر نازہے،وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ درندے کا عبرتناک انجام واضح پیغام ہے کہ ایسے ہر گینگ کا قلع قمع کیاجائےگا،

لاقانونیت،دہشت پھیلانے والے ہر گینگ کا ایسا ہی عبرتناک انجام ہوگا،عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کریگی، کسی بھی گینگ یاگروہ کو لاقانونیت یادہشت پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں، قانون کی عمل داری کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں