اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن )پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سے حساب مانگا جارہا ہے ہم دینے کو تیار ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا آغاز کیا اور پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل کا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا سارا فوکس تحریک انصاف کے کیس پر ہے، ہم سے حساب مانگا جارہا ہے ہم دینے کو تیار ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انور منصور نے کہا دلائل دینے کیلئے3 دن درکار ہیں، ہماری اسکروٹنی ہورہی ہے ،ہمیں اعتراض نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قانون سب پرلاگو ہوتا ہے ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سب سامنے رکھ دیا مگر دیگر جماعتوں سے کون پوچھے گا۔