ترجمان دفتر خارجہ 183

قازقستان میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں،ہیلپ ڈیسک قائم کردیاگیاہے ،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)قازقستان میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستانی سفارت خانہ میں ہیلپ ڈیسک قائم کردیاگیا ہے پاکستانی شہری کسی بھی ہنگامی صورت حال کی صورت میں سفارت خانے سے قریبی رابطے میں رہیں ۔ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ قازقستان میں پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔ سفارتخانے نے اطلاع دی ہے کہ تمام پاکستانی محفوظ ہیں،قازقستان میں مقیم تمام پاکستانیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی لگائیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال کی صورت میں سفارت خانے سے قریبی رابطے میں رہیں۔پاکستانی سفارتخانے نے ہنگامی خدمات کی ضرورت والے پاکستانیوں کی سہولت کے لیے نورسلطان اور الماتی میں “ہیلپ ڈیسک” قائم کیے ہیں

(http://pakembkazakhstan.org/)۔ ہیلپ ڈیسک کے رابطے کی تفصیلات درج ذیل ہیںنورسلطان میں الطاف حسین(ڈپٹی ہیڈ آف مشن، نورسلطان)سے فون نمبر +77753712102،الماتی میں محمد فاروق(تجارت اور سرمایہ کاری کونسلر، الماتی)سے فون نمبر +77004488032،اورمحسن راشد (قونصلر اتاشی) سے فون نمبر +77026572163 پر رابطہ کیاجاسکتاہے ۔

واضح رہے کہ قازقستان میں پیٹرول کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے پر تشدد مظاہروں کاسلسلہ شروع ہواہے اور مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو بھی ہلاک کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں