اقوام متحدہ 147

قاتل روبوٹس پر پابندی لگائی جائے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)انتہائی خطرناک ہتھیاروں پر پابندی لگانے کی انٹرنیشنل میٹنگ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے انتہائی خطرناک ہتھیاروں پر پابندی کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افتتاحی خطاب میںانٹونیو گوٹیرش نے کہا کہ وہ اس نظرثانی کانفرنس سے توقع کرتے ہیں کہ اس کے مندوبین ایک ایسے جامع پلان پر متفق ہو جائیں گے، جس کے تحت خودکار ہتھیاروں کی مخصوص اقسام کے استعمال کو پوری طرح محدود بنا دیا جائے گا۔

اس میٹنگ کا بنیادی مقصد کنوینشن برائے سرٹن کنوینشنل ویپنز یا مخصوص ہتھیاروں(سی سی ڈبلیو) پابندی کا فریم ورک تیار کرنا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ سی سی ڈبلیو کے متفقہ طور پر منظور شدہ نکات ہی بین الاقوامی معاہدے کی راہ ہموار کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں