ڈاکٹر عشرت العباد خان 70

قائد اعظم کی قیادت، اصول پسندی، اور ویژن آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے،ڈاکٹرعشرت العباد

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سابق گورنر سندھ و بانی ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ قائد اعظم کی قیادت۔ اصول پسندی، اور ویژن آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ فیلڈ مارشل نے قائد اعظم کے حوالے سے ساری دنیا کے سامنے ملک کی جدوجہد اور مقاصد کو اجاگر کیا اور دوبارہ قائد اعظم کے افکار کو پاکستانی قوم کی سوچ بنانے کا بہترین پیغام دیا۔

قائد اعظم محمد علی جناح نے کام کام اور صرف کام کی ہدایت کی انکا فرمان اتحاد، یقین تنظیم میری پہچان پاکستان کا بنیادی فلسفہ ہے۔انہوں نے یہ بات مرکزی کمیٹی اور ایڈوائزری کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خصوصی خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے فرمودات قومی تعمیر و ترقی کی مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ انیہ پر عمل کرکے پاکستان ترقی اور شادمانی کی طرف گامزن ہوگا۔ قائد اعظم نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی، سماجی انصاف اور اقلیتوں کے حقوق، ملی یکجہتی پر زور دیا۔

پاکستان بنا کر انہوں نے جو کام کیا اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ملک کو استحکام کی طرف لائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی نا گزیر اور اقتصادی استحکام، تعلیم کے فروغ اور جدید ٹیکنا لوجی میں سرمایہ کاری اور نوجوانوں کو بہترین مواقع اور زرائع پیدا کرکے ترقی یافتہ بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مسیحی برادری کو بھی کرسمس کی مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستان تمام مزاہب کے ماننے والوں کا ملک ہے۔

مسیحی برادری کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دریں اثنا مرکزی کمیٹی نے گرجا گھروں میں جا کر کرسمس کی تقاریب میں شرکت کی۔ جبکہ نہال احمد صدیقی کی قیادت میں مرکزی کمیٹی نے مزار قائد پر حاضری دی اور ریت چڑھائی فاتحہ خوانی کی۔ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعائیں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں