جعفرخان مندوخیل 60

قائداعظم کی پاکستان کی آزادی ،خودمختاری کیلئے خدمات ،غیرمتزلزل لگن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،گورنربلوچستان

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن)گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے قائداعظم محمد علی جناح کے 149 ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں قائداعظم کی پاکستان کی آزادی و خودمختاری کیلئے گرانقدر خدمات اور غیرمتزلزل لگن کو خراج تحسین پیش کیا۔

گورنر نے قائد کے اتحاد، ایمان اور ڈسپلن کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی پائیدار اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ اقدار آج بھی قومی یکجہتی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے قائد کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا عہد کریں۔

مزید برآں گورنر نے ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی اقدامات کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر کیلئے تعاون، رواداری اور بھرپور شرکت کے جذبے کو فروغ دینے کیلئے ملکر کام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں