بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر،چائنا میڈیا گروپ کی پروڈیوس کردہ فیچر فلم “شی جن پھنگ کی ثقافت میں دلچسپی” مین اسٹریم اطالوی میڈیا پر نشر کی گئی اور اس کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب اسی دن اٹلی کے شہر روم میں منعقد ہوئی۔ اس فیچر فلم کا نشر اٹلی کے 30 سے زیادہ مین اسٹریم میڈیا اداروں پر کیا جائے گا ۔
یہ پروگرام شاندار روایتی چینی ثقافت کے ورثے اور ترقی کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ کے تصورات کی کہانی بیان کرتا ہے، اور ثقافت کی خوشحالی اور ثقافتی طاقت کو مضبوط کرنے سے متعلق ان کی گہری سوچ کو اجاگر کرتا ہے، ساتھ ہی ثقافتی ورثے کی اہمیت اور تاریخی تسلسل کے تحفظ کے بارے میں ان کے جذبات کو بھی دکھاتا ہے۔
اس پروگرام کے ذریعے غیر ملکی ناظرین چین کی اُن عملی کوششوں کو دیکھ سکتے ہیں جو جدید دور میں تہذیب کی اصل جستجو اور ثقافتی ورثے کے حفاظت کے لیے کی جا رہی ہیں، اور چینی ثقافت کی طویل تاریخ، اس کے وسیع اور گہرے مفہوم و افکار، اور اس کی مقبولیت کی کھلی صلاحیت کو جان سکتے ہیں۔
اس موقع پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ چین اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچپنویں سالگرہ منانے کے اہم موقع پر ہم نے پروگرام “شی جن پھنگ کی ثقافت میں دلچسپی”کی نشریات کا مشاہدہ کیا ۔ اس پروگرام سے ہم مل کر چینی ثقافت کی شاندار تاریخ اور اس کے ساتھ چینی صدر شی جن پھنگ کے جذبات دیکھ سکیں گے ۔
چائنا میڈیا گروپ ” بہترین فلم اور ٹیلی ویژن ورکس کا اطالوی اسکریننگ سال” اور دستاویزی فلموں کی چین-اطالوی مشترکہ پروڈکشن جیسی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ بھی شروع کرے گا، تاکہ اطالوی ناظرین چین کے بارےمیں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کریں ، اور ایک ساتھ مل کر انسان کے ہم نصیب معاشرےکی تکمیل کے لیے مشترکہ کوشش کریں ۔