ملک محمد احمد خان 91

فیلڈ مارشل عاصم منیرنے افواج کو لیڈ کرکے ملک کی حفاظت کی ،سپیکر پنجاب اسمبلی

پتوکی(رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیرنے افواج کو لیڈ کرکے ملک کی حفاظت کی افواج پاکستان اور شاہینوں کو سلام پیش کرتا ہوں.

جنہوں نے چار گھنٹے میں بھارت کو ناکام کردیا اگر پاک بھارت ایٹمی جنگ ہوئی تو پھر ہیرو شیما ناگا ساکی سے زیادہ تباہی ہوگی اور ایٹمی جنگ سے زائد دو ارب لوگ سورج کی روشنی نہ دیکھیں گے اور پچاس نسلیں اپاہج ہوں گی جب بھارت نے میری پاک سرزمین پر پہلگام واقعہ کا جواز بناکر حملہ کیا تو یوں لگا جیسے میرا دل باہر آ رہا ہے اور سانسیں اکھڑ رہی ہیں، اگر بھارت نے دہشت گردی کا الزام لگایا تو ثبوت تو فراہم کرتا.

وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف نے بھارتی الزام پر دنیا میں ایسا مقدمہ لڑا کہ بھارت تنہا ہوگیا، فیلڈ مارشل کی دانشمندی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز گریجویشن کالج مناواںکے فرسٹ کانووکیشن 2025سے خطاب کرتے ہوئے کیامزید کہا کہ پوری قوم ایک جنگ سے گزری ہے جس نے انہیں دہشت زدہ کیا۔جنگیں کسی مسئلہ کا حل بلکل نہیں ہوتا جب لاہور شہر میں بھارتی ڈرونز شہری آبادیوں میں جاکر گرے تھے تو دل باہر آتا اور سانس اکھڑتے رہے اور بھارتی حملہ کے نتیجے میں بارود آگ اڑتی ہوئی راکھ دیکھی۔

میرے وطن کی حرمت کو پامال کیا سویلین آبادی مساجد پر بھارت سپر سونک سپیڈ سے 36افراد کو شہید کردیا گیا جس میں نوجوان بچے خواتین شامل ہیں پہلگام واقعہ میں جوُدہشت گردی ہوئی پچیس افراد مارے گئے اس کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالی گئی اس کے ثبوت تو دیتے، ان کاکہنا تھاکہ اگر پہلگام واقعہ پر آپ نے پاکستان کے ساتھ مل کر تحقیقات نہیں کرنی تو دوسرے ملک کے تحقیقاتی اداروں سے کروا لیتے۔اسی ہزار سے زائد لاشیں، اے پی ایس بچوں کی لاشیں کہتی رہیں دہشت گردی کا ذمہ دار کون ہے۔

میری عدالتوں اور سکول کے باہر دہشت نے راج کیا، ان کاکہنا تھاکہ تم پہلگام واقعہ میں پچیس افراد کے قتل پر دو ایٹمی ملکوں کی جنگ کرنا چاہتے ہو اگر ایسا ہوا تو قیامت برپا ہوگی راکھ اور موت رقص کرے گی دہشت گردی کا الزام لگاتے ہو تو ثبوت دو لیکن بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا پاکستان نے پہلگام واقعہ پر ثالثی کوُقبول کرکے تحقیقات کا مطالبہ کیا، ان کاکہنا تھا کہ شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے دنیا کے ممالک میں پاکستان کا جاندار مقدمہ لڑا اور بھارت دنیا میں اکیلا ہوگیا.

جی ٹوئنٹی بھی یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ پاکستان کا مقدمہ درست ہے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو شاندار طریقے سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے افواج کو لیڈ کرکے ملک کی حفاظت کی افواج پاکستان اور شاہینوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے چار گھنٹے میں بھارت کو ناکام کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں