فیفا ورلڈکپ 18

فیفا ورلڈکپ 2026 کی شاندار افتتاحی تقریب

میکسیکو سٹی(رپورٹنگ آن لائن) میکسیکو میں فیفا ورلڈکپ 2026ء کی شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شکیرا اور برنا بوائے کی دھماکے دار پرفارمنس نے دنیا بھر میں شائقین فٹ بال کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

تقریب میں شکیرا اور برنا بوائے نے ورلڈ کپ کا آفیشل نغمہ ڈائی ڈائی گایا، شکیرا کی انٹری سے قبل روایتی انداز میں رقص کے ساتھ میکسیکو میں ورلڈ کپ کو خوش آمدید کہا گیا، جس کے بعد مختلف فنکاروں نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

میوزیکل پرفارمنس میکسیکو کے مشہور بینڈ مانا نے بھی پیش کی جس کے بعد وینیزویلیا سے ڈینی اوشین کی انٹری ہوئی، کولمبین گلوکار جے بیلوین نے بھی اپنی پرفارمنس سے سٹیڈیم میں موجود ہزاروں مداحوں کو جھومنے پر مجبور کیا۔

اس کے بعد میکسیکو سٹی کا سٹیڈیا آزٹیکا رنگوں کے بادلوں میں نہا گیا اور اس کے ساتھ 17 منٹ سے کم دورانیے کی یہ میوزیکل افتتاحی تقریب مکمل ہوگئی، ایونٹ کے مشترکہ میزبان کینیڈا اور امریکہ میں بھی پہلے، پہلے میچ سے قبل افتتاحی تقریب ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں