صنم جنگ 184

فیصل قریشی اور صنم جنگ دور کے رشتے دار نکلے

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) اداکار فیصل قریشی اور اداکارہ صنم جنگ آپس میں دور کے رشتہ دار نکلے۔ دونوں اداکاروں نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی اور دوران گفتگو ایک دوسرے کے ساتھ اپنے رشتے کی وضاحت دی۔فیصل قریشی نے بات کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں دور کے رشتہ دار ہیں، میری پھوپھو کی بیٹی صنم کی کزن ہے۔

اداکارہ صنم جنگ نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ فیصل کی پھوپھو کی بیٹی پریسا میری امی کے کزن کی بیٹی ہے یوں وہ صنم کی بھی کزن ہوئی۔اس طرح دونوں کا آپس میں تعلق ہے جس کے بارے میں مداحوں کو پہلی بار معلوم ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں