پشاور(رپورٹنگ آن لائن)پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کا نام عارضی طور پر پی این آئی ایل سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے عمرے پر جانے کی اجازت دے دی۔
منگل کودرخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس ثابت اللہ خان نے کی۔دوران سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے کہا کہ آپ عمرہ کر کے واپس آجائیں تو پھر کیس کو دیکھیں گے.
فیصل جاوید کو عمرہ کرنے دیں، واپس یہی پر آئیں گے۔جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔