طالبات 173

فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم 4 لاکھ طالبات کو ماہانہ وظیفہ ملے گا

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم 4 لاکھ طالبات کو ماہانہ وظیفہ ملے گا، وظائف کیلئے بجٹ میں 5 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ، وظائف کے حصول کیلئے طالبات کو سکولوں میں 80 فیصد حاضری برقرار رکھنا ہوگی۔سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم 4 لاکھ طالبات کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، طالبات کو وظائف دینے کیلئے بجٹ میں 5 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، مذکورہ بجٹ سے 4 لاکھ مستحق طالبات کو ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ ملے گا،

وظائف کے حصول کیلئے 80 فیصد حاضری کی شرط رکھی گئی ہے، 80 فیصد سے کم حاضری پر ماہانہ وظیفہ روک دیا جائے گا۔وظیفہ زیور تعلیم پروگرام کے تحت طالبات میں تقسیم کیا جائے گا، وظائف سے مستفید ہونے کیلئے طالبات کے وظائف کارڈز بنائے جائیں گے، وظائف دینے کیلئے مستحق طالبات کے گھروں کا دوبارہ سے سروے کروایا جائے گا، طالبات کے ب فارم کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے پر حکومت نے موجودہ سکیم کے تحت طالبات کو وظائف کی ادائیگیاں روک دی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں