ٹائیفائیڈ 208

فیصل آباد،محکمہ صحت کا ٹائیفائیڈ سے بچانے کیلئے بچوں کی ویکسینیشن کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد (ر پورٹنگ آن لائن)محکمہ صحت کا ٹائیفائیڈ سے بچانے کیلئے بچوں کی ویکسی نیشن کرنیکا فیصلہ‘

فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں انسداد ٹائیفائیڈ مہم کے دوران 9 ماہ سے 15سال تک کی عمر کے بچوں کی

ویکسی نیشن کی جائیگی۔جس کیلئے صوبہ بھر میں محکمہ صحت کے افسران کو ٹریننگ کا عمل شروع کیا جا رہا

ہے‘ڈائریکٹر ہیلتھ پنجاب کی طرف سے جاری ہونیوالے صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے سی ای اوز کو

ٹائیفائیڈ سے بچانے کیلئے مائیکرو پلان تیار کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے

اضلاع میں یونین کونسل لیول پر 9ماہ سے 15سال تک کی عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی جس کیلئے

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزر کے ڈسٹرکٹ افسران محکمہ صحت کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران‘ای پی آئی فوکل پرسن‘ڈی

ایس سی کوارڈینیٹر لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام‘ڈی ایس وی‘سی ایس وی‘ڈی ڈی ایچ اوز اور اے ایس وی کو

تربیت دی جائیگی فیصل آباد میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر مدثر سلیم فیصل آباد جھنگ‘ٹوبہ ٹیک سنگھ اور

چنیوٹ کے محکمہ صحت کے افسران کو ٹریننگ دینگے جبکہ مذکورہ ماسٹر ٹرینر یونین کونسل کی سطح پر یو سی ایم

او‘میڈیکل آفیسر کو تربیت دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں