مریم اورنگزیب 252

فیصلہ کسی کی ہار جیت نہیں، آئین کے مطابق، آئینی ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے،مریم اورنگزیب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فیصلہ کسی کی ہار جیت نہیں، آئین کے مطابق ہے، انتخابات کو شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، الیکشن آرٹیکل 226 کے تحت کرانے ہی ہمارا موقف تھا، آئینی ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کی رائے پر پانے ردعمل کہا کہ حکومتی ترجمان سپریم کورٹ فیصلے کو ٹوئسٹ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، درخواست یہی تھی کہ سینیٹ انتخابات قانون کے مطابق ہونی چاہیے، چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا یہی موقف تھا کہ اوپن بیلٹ ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں انہوں نے الیکشن چوری کیا، جس کے ہم متاثرین ہیں،

چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں عمران صاحب گلے مل رہے تھے، خوشیاں منا رہےتھے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ابھی تک الیکشن کمیشن کو کوئی ڈائریکشن نہیں دی، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنا باقی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں